سرحد پر لیزر باڑ لگانے کا فیصلہ دہشتگردی کنٹرول کرنے کیلئے کیا: بھارت

سرحد پر لیزر باڑ لگانے کا فیصلہ دہشتگردی کنٹرول کرنے کیلئے کیا: بھارت
سرحد پر لیزر باڑ لگانے کا فیصلہ دہشتگردی کنٹرول کرنے کیلئے کیا: بھارت

  


ممبئی (صباح نیوز) بھارت نے پاکستان سے ملحق سرحد پر لیزر لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ غیر ملکی ایجنسی کے مطابق پاکستان سے ملحقہ بارڈر کی چالیس جگہوں پر لیزر لگائی جائے گی۔ بھارتی حکومت کا کہناہے کہ پاکستان سے ملحقہ سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ دہشت گردی کنٹرول کرنے کیلئے کیا گیا۔ باڑ سے جیسے ہی کوئی چیز ٹکرائے گی سائرن بج اٹھیں گے جس سے دہشت گردی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بارڈر سکیورٹی فورس باڑ کی تیاری میں مصروف ہے جسے جلدہی مکمل کر لیا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی