کالعدم تنظیم سے روابط کا شبہ ، نجی یونیورسٹی کے شعبہ آئی ٹی کا پروفیسر زیر حراست

لاہور (این این آئی) حساس اداروں نے کالعدم تنظیم سے روابط کے شبہ میں نجی یونیورسٹی کے شعبہ آئی ٹی کے پروفیسر شاہ زیب احسان کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے ڈیفنس کے علاقہ میں کارروائی کر کے پروفیسر شاہ زیب احسان کو حراست میں لے کر ان کے زیر استعمال لیپ ٹاپ اور موبائل فون قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔