پورا سال موبائل فون چارج کرنے پر آپ کتنی بجلی استعمال کرتے ہیں، اور کل کتنی رقم خرچ ہوتی ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

پورا سال موبائل فون چارج کرنے پر آپ کتنی بجلی استعمال کرتے ہیں، اور کل کتنی ...
پورا سال موبائل فون چارج کرنے پر آپ کتنی بجلی استعمال کرتے ہیں، اور کل کتنی رقم خرچ ہوتی ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ روزانہ ایک یا دوبار اپنا موبائل فون ری چارج کرتے ہیں، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کام کے لئے آپ سالانہ کتنی بجلی استعمال کر رہے ہیں ، اور آپ کی کل کتنی رقم موبائل فون کی چارجنگ کی نظر ہو جاتی ہے؟ بزنس میگزین فوربز نے موبائل فون کی چارجنگ میں استعمال ہونے والی بجلی کی اصل مقدار اور قیمت کے متعلق ایک دلچسپ رپورٹ شائع کی ہے۔ میگزین کی رپورٹ کے مطابق ایک سمارٹ فون جس کی بیٹری 1ہزار 440ملی امپیئرز فی گھنٹہ(mAh) طاقت کی ہے تو اس کو ریچارج کرنے پر سالانہ 2ہزار واٹ آورز، یعنی دو یونٹ بجلی خرچ ہو گی۔ اور انرجی سیونگ ٹرسٹ کے مطابق برطانیہ میں اس مقدار میں بجلی کی قیمت 28پینی(41.58روپے) بنتی ہے۔ پاکستان میں تقریباً 16 روپے فی یونٹ کے حساب سے سال بھر فون چارجنگ کا خرچ تقریباً 32 روپے ہو گا۔

مزید پڑھیں: موبائل فون کا ایسا ’کور‘ جسے استعمال کریں تو کوئی چور یا ڈاکو کبھی آپ سے آپ کا فون چھین نہ سکے گا
اگر آپ کوئی بڑا آئی پیڈ استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو یہ قدرے مہنگا پڑے گا کیونکہ آئی پیڈ کی بیٹری سالانہ تقریباً 12یونٹ بجلی استعمال کرتی ہے، جس کی قیمت تقریباً 192 روپے ہو گی۔ اس کا مطلب ہے کہ ہیٹر و دیگر بجلی پر چلنے والی اشیاءکی نسبت سمارٹ فونز اور آئی پیڈ کی چارجنگ کا خرچ نہ ہونے کے برابر ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -