متحدہ عرب امارات میں دنیا کی انوکھی ترین ائیرلائن متعارف کروادی گئی، کچھ بھی کرلیں آپ کو سفر کی اجازت نہیں ملے گی بشرطیکہ۔۔۔

متحدہ عرب امارات میں دنیا کی انوکھی ترین ائیرلائن متعارف کروادی گئی، کچھ بھی ...
متحدہ عرب امارات میں دنیا کی انوکھی ترین ائیرلائن متعارف کروادی گئی، کچھ بھی کرلیں آپ کو سفر کی اجازت نہیں ملے گی بشرطیکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے دنیا کا ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق امارات میں دنیا کی پہلی ایسی ایئرلائنز سروس متعارف کروا دی گئی ہے جس میں کوئی مرد شامل نہیں ہو گا، بلکہ جہاز میں پائلٹ سے لے کر عملے تک تمام امور خواتین سرانجام دیں گی۔یہ سروس ایک پرائیویٹ کمپنی ایل جی او انٹرنیشنل ایف زیڈ سی نے متعارف کروائی ہے۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایمانوئیل ڈبوئیشن نے گلف نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”انتہائی مذہبی رجحان رکھنے والے فیملیز کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سروس متعارف کروائی گئی ہے۔ ایسی خواتین ہماری اس سروس سے مستفید ہو سکیں گی جو چاہتی تھیں کہ جہاز میں ان کا کسی مرد سے واسطہ نہ پڑے۔ مردوں کو یہ سروس فراہم نہیں کی جائے گی۔

مزید جانئے: وہ جہاز جو 2016 ءمیں اڑا اور 2015ءمیں لینڈ کیا، ایساکیوں ہوا؟آپ بھی ایک دلچسپ حقیقت جانئے
ایمانوئیل کا کہنا تھا کہ ”اس سروس میں دوران پرواز خواتین کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ ان جہازوں اندرونی سجاوٹ میں صرف گلابی یا سیاہ رنگ استعمال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جہاز کے اندر ایک سینما روم، گیمز روم وغیرہ کی سہولت بھی دستیاب کی جا سکتی ہے۔مقصد یہ ہے کہ ہم ان خواتین کسٹمر کو ہر وہ چیز مہیا کرنا چاہتے ہیں جس کا وہ مطالبہ کریں۔اگر خواتین مسافر پائلٹس کی جنس کی بجائے ان کے سالوں کے تجربے کو ترجیح دیں گی تو ہم اس پر بھی عمل کرسکتے ہیں اور جہازوں میں ماہر اور تجربہ کار مردپائلٹس تعینات کر سکتے ہیں کیونکہ ہمارے لیے ہمارے کسٹمرزاور ان کی خواہشات ہی مقدم ہیں۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -