یورپی یونین کی باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک )یورپی یونین نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں پر حملہ ہم سب پر حملہ ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے جاری ایک بیان میں باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی بیان میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں پر حملہ ہم سب پر حملہ ہے ۔ یورپی یونین دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم سب کی جنگ ہے اور ہمیں یہ جنگ جیتنی ہے ۔