فٹنس ٹیسٹ پاس ،نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ٹی ٹونٹی کھیلیں گے

فٹنس ٹیسٹ پاس ،نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ٹی ٹونٹی کھیلیں گے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا، وہ جمعہ کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں سلیکشن کے لئے شا مل ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اعلامیہ کے مطابق وہاب ریاض نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں ساڑھے تین گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن میں باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ سمیت انفرادی ٹریننگ کی ۔

اس دوران وہاب ریاض جو ایک روز قبل نیٹ میں بیٹنگ کرتے ہوئے کہنی پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے بغیر تکلیف کے تما ایکسرسائز مکمل کیں۔ ا

مزید : کھیل اور کھلاڑی