ون ڈے کرکٹ میں چھکوں کی نصف سنچری مکمل کرنے کیلئے ایک چھکے کی ضرورت
کینبرا (اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز جارج بیلی کو ون ڈے کرکٹ میں چھکوں کی نصف سنچری مکمل کرنے کیلئے ایک چھکے کی ضرورت ہے۔ بیلی نے اب تک 67 میچز میں 2457 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کے 49 شاندار چھکے بھی شامل ہیں، انہیں کیریئر کے پچاس چھکے مکمل کرنے کیلئے ایک چھکے کی ضرورت ہے۔
اور ان کی حالیہ فارم اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کے قوی امکانات تھے کہ جارج بیلی بھارت کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائینگے تاہم وہ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔