یونی لیور ٹیلنٹ ہنٹ ۔مستقبل کے بزنس لیڈرز کی شناخت
لاہور(پ ر)یونی لیور نے ایک مقامی ہوٹل میں گرینڈ فنالے کے بعد Lahore University of Management Sciences (LUMS) کی ٹیم کویونی لیور ٹیلنٹ ہنٹ(UTH) 2015-16 کی فاتح قرار دیا ہے۔ UTH پاکستان کی ممتاز جامعات کے طلبہ و طالبات کو لندن میں فیوچر لیڈرز لیگ میں ملک کی نمائندگی کا موقع دیتا ہے۔کامیاب ٹیم کو یونی لیور فیوچر لیڈرز پروگرام(UFLP) تک براہ راست رسائی بھی ملے گی ،جو یونی لیور پاکستان میں مینجمنٹ ٹرینی کی حیثیت سے ملازمت کی جانب پہلا قدم ہے۔2015 میں UTH نے رجسٹریشن کے ابتدائی پراسیس کے طور پر ملک کی ممتاز جامعات کے5,500 طلبہ و طالبات تک رسائی حاصل کی اور مقابلے کے لیے900طلبہ و طالبات نے آمادگی ظاہر کی۔ان ٹیموں نے یونی لیور پاکستان کے چھہ لیڈنگ برانڈزجن میں سن سلک، فےئر اینڈ لولی،لائف بوائے،کنور،ڈومیکس اور سرف ایکسل شامل ہیں،کی طرف سے فراہم کردہ متعدد بزنس کیسوں پر کام کیا ۔چھہ ٹاپ ٹیموں کے گرینڈ فنالے تک پہنچنے سے پہلے ان طلبہ طالبات نے کئی راؤنڈز میں ایک دوسرے کا مقابلہ کیا۔یونی لیور پاکستان لمیٹڈ کی چےئرپرسن اورCEO ،شازیہ سید نے کہا کہ" ہماری خواہش یہ ہے کہ یونی لیور ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے مستقبل کے ایسے لیڈرز تیار کیے جائیں جو ایک ذمہ دار قیادت اور مستحکم بزنس کی فراہمی کے لیے ویژن کو شےئر کر سکیں۔مجھے یقین ہے کہ پاکستان میں دنیا کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے،جس کی اس بات سے بھی عکاسی ہوتی ہے کہ یونی لیور کی دنیا میں ہمارے لوگ لیڈر شپ کی پوزیشنوں پر کس خوبی سے کام کرتے ہیں" ۔یونی لیور کی ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز ،شفق عمر نے کہا کہ " یونی لیور ٹیلنٹ ہنٹ فیوچر لیڈرزکی نشان دہی اور دنیا بھر میں صلاحیتوں کے اظہار کا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔پاکستان سے یونی لیور کا عہد اس کے عوام تک وسیع ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم یونی لیور کو کام کرنے کی ایک بہترین جگہ بنانے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں" ۔یونی لیور ٹیلنٹ ہنٹ(UTH) ایک کاروباری مقابلہ ہے جس کا مقصد ، طلبہ و طالبات کو اپنی تعلیمی اور اسٹریٹجک ذہانت کے اظہار کا موقع دیتے ہوئے، پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں ایک مضبوط تر ایمپلائر برانڈ تیار کرنا ہے۔یونی لیور ٹیلنٹ ہنٹ یونی لیور سسٹین ایبل ایجنڈاUnilever Sustainable Living Plan (USLP) کے گرد تعمیر کیا گیا ہے، جس کا مقصد سماجی ضروریات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔یہ پروگرام زندگی کے حقیقی مسائل کو سمجھنے اور انھیں حل کرنے کے لیے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سسٹین ایبل لیونگ پلیس بنانے میں بھی مدد دیتا ہے۔