پی ایل ایس ڈیپازٹس اکاؤنٹس کیلئے 31 دسمبر 2015ء تک ششماہی شرح منافع کا اعلان

پی ایل ایس ڈیپازٹس اکاؤنٹس کیلئے 31 دسمبر 2015ء تک ششماہی شرح منافع کا اعلان

لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے پی ایل ایس ڈیپازٹس اکاؤنٹس کیلئے 31 دسمبر 2015ء تک ششماہی شرح منافع کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے مطابق یکم جولائی تا 31 دسمبر 2015ء تک سیونگ ڈیپازٹس پر جولائی تا ستمبر 4.50 اکتوبر تا دسمبر 4.00 فیصد، کڈز ایجوکیشن پلان (پی ایل ایس) جولائی تا ستمبر 5.50 - اکتوبر تا دسمبر 4.00 فیصد، آسان سیونگ اکاؤنٹ ستمبر تا دسمبر 4.00 اور ایز دی اکاؤنٹ کیلئے جولائی تا ستمبر 4.50 -اکتوبر تا دسمبر کیلئے 4.00 فیصد سالانہ شرح کے حساب سے منافع دینے کا اعلان کیا ہے۔ پی پی سی بی ایل ماہانہ اکاؤنٹ کیلئے ایک لاکھ روپے کے بیلنس پر جولائی تا ستمبر 4.50 - اکتوبر تا دسمبر 4.00 ایک تا 10 لاکھ روپے پر جولائی تا ستمبر 5.00 - اکتوبر تا دسمبر 4.00 اور 10 لاکھ روپے سے زائد بیلنس کیلئے 4.50 فیصد شرح منافع کا اعلان کیا ہے۔

پی پی سی بی ایل ماہانہ آمدن سکیم- 5 سال کیلئے 10 ہزار سے 5 ملین روپے کیلئے جولائی تا ستمبر 4.50 - اکتوبر تا دسمبر 4.00 ، 5 تا 25 ملین جولائی تا ستمبر 5.50 - اکتوبر تا دسمبر 5.00 ، 25 تا 100 ملین جولائی تا ستمبر 5.75 - اکتوبر تا دسمبر 5.25 ، 100 تا 150 ملین جولائی تا ستمبر 6.00 ، اکتوبر تا دسمبر 5.50 - 150 تا 250 ملین پر جولائی تا ستمبر _6.25 اکتوبر تا دسمبر 5.75 ، 250 ملین سے زائد پر جولائی تا ستمبر 6.50 - اکتوبر تا دسمبر 6.00 فیصد کا اعلان کیا ہے۔ بزرگ شہریوں کو جولائی تا ستمبر 6.50 اور اکتوبر تا دسمبر 6.00 فیصد کے حساب سے منافع دیا جائے گا۔ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کیلئے 10 ہزار تا 5 ملین پر 4.75 ، 5 تا 25 ملین جولائی تا ستمبر 5.75 -اکتوبر تا دسمبر 5.50 ، 25 تا 100 ملین جولائی تا ستمبر 6.00، اکتوبر تا دسمبر 5.75 ، 100 تا 150 ملین جولائی تا ستمبر 6.25 - اکتوبر تا دسمبر 6.00 ، 150 تا 250 ملین جولائی تا ستمبر 6.50 - اکتوبر تا دسمبر 6.05 اور 250 ملین روپے سے زائد پر جولائی تا ستمبر 6.75 اور اکتوبر تا دسمبر 6.10 فیصد کے حساب سے منافع دیا جائے گا۔ بینک نے اپنے اکاؤنٹس پی پی سی بی ایل سپیشل نوٹس ڈیپازٹس، ریگولر ٹرم ڈیپازٹس اور اپنا پیسہ اپنا منافع سکیم پر بھی شرح منافع کا اعلان کردیا ہے۔

مزید : کامرس