ہانگ کانگ، ٹوکیو اور شنگھائی سٹاک ایکسچینجز میں شدید مندی
ہانگ کانگ (اے پی پی) ہانگ کانگ، ٹوکیو اور شنگھائی سٹاک ایکسچینجز میں بدھ کو شدید مندی کا رجحان رہا جس کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کے اثرات ہیں۔ ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں زبردست مندی رہی اور حصص کی قیمتوں میں 3.77 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، کاروباری سرگرمیوں کے دوران اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 740.93 پوائنٹس کی کمی سے 18894.88 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جبکہ ٹوکیو حصص بازار میں ملک کا اہم ترین نکی 225 انڈیکس 3.12 فیصد یا 532.24 پوائنٹس کی کمی سے 16516.13 پوائنٹس اور ٹاپکس انڈیکس 2.04 فیصد یا 28.30 پوائنٹس کی کمی سے 1362.11 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔ شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں 1.37 فیصد مندی رہی اور ملک کا اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 41.08 پوائنٹس کی کمی سے 2966.66 پوائنٹس جبکہ شین ژین کمپوزٹ انڈیکس 1.16 فیصد یا 21.97 فیصد گراوٹ سے 1873.78 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔