گندم کی بھر پور پیداوار کے لیے جڑی بوٹیوں کی تلفی ضروری ہے،نظامت زرعی اطلاعات

گندم کی بھر پور پیداوار کے لیے جڑی بوٹیوں کی تلفی ضروری ہے،نظامت زرعی اطلاعات

راولپنڈی (اے پی پی)نظامت زرعی اطلاعات پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق گندم کی بھر پور پیداوار حاصل کرنے کے لیے جڑی بوٹیوں کی تلفی بہت ضروری ہے۔جڑی بوٹیوں کی وجہ سے گندم کی 14 سے 42فیصد پیداوار متاثرہوتی ہے۔ جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے زہر پاشی سپرے مشین کی مدد سے کی جائے اور سپرے مشین کے لیے صحیح نوزلز کا انتخاب بہت ہی اہم ہے۔ ایسی جڑی بوٹیاں جو زمین سے باہر آچکی ہوں کے لیے زہر بذریعہ فلیٹ فین نوزل استعمال کی جاسکتی ہے۔گندم کی جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کے لیے ہینڈ سپرےئر کا استعمال عام ہے ۔

پانی کے نکاس کے حساب سے مشین کی زمینی رفتار اور ٹینکی میں زہر کے استعمال کا انتخاب موزوں ہونا چاہیے۔ موزونیت کے اس عمل کو کیلیبریشن کہتے ہیں۔ سپرے ہمیشہ مربوط طریقہ انسداد یعنی جڑی بوٹیوں کی مناسبت سے زہر کا انتخاب بروقت سپرے اور مناسب طریقہ استعمال پر توجہ دینا ضروری ہے۔ سپرے محلول کی مقدار کا تعین جڑی بوٹیاں پر لگے پتوں کی تعداد یا قد کی مناسبت سے کیا جائے۔

مزید : کامرس