اینٹوں کے بھٹوں پر چھاپے،100بچوں کو بازیاب کرا لیا گیا

اینٹوں کے بھٹوں پر چھاپے،100بچوں کو بازیاب کرا لیا گیا

لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے گزشتہ صبح اچا نک بی آر بی کینال سے ملحقہ اور با ٹا پور کے علا قوں میں درجنوں اینٹوں کے بھٹوں پر چائلڈ لیبر کو چیک کر نے کے لیے چھاپے مارے۔اس موقع پر اے سی(کینٹ)،اے سی (شا لیمار) اور ٹا ؤن افسران بھی ڈی سی او لاہور کے ہمراہ تھے۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے چیکنگ کے دوران بی آر بی کینال سے ملحقہ علاقے میں 11اینٹوں کے بھٹوں پر 14سال سے کم عمر کے بچوں کو کام کر تے ہوئے پا یا جس پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے سخت ایکشن لیتے ہوئے بھٹوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کروا کر ان کے بھٹوں کو سیل کر دیا اور ان بھٹوں پر کام کر نیوالے کم عمر 100بچوں کو بازیاب کروا کر ان کو سکولوں میں تعلیم دلوانے کے لیے بندوبست کیا جا رہا ہے۔اسی طرح ڈی سی او لاہور نے باٹا پور پور کے علاقہ میں واقع اینٹوں کے بھٹوں کو بھی چیک کیا۔چیکنگ کے دوران ایک بھٹے پر چائلڈ لیبر قوانین کی خلاف ورزی پائی گئی جس پر ڈی سی او لاہور نے بھٹہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا جبکہ موقع پر مو جو د بھٹہ منشی کو گرفتار کروا دیا اور وہاں سے2بچوں کو بازیاب کر وا لیا گیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1