ٹیکنیکل ڈرافٹس مین فیڈریشن پنجاب کا اپ گریڈیشن نہ ہونے پر احتجاجی تحریک کا اعلان

ٹیکنیکل ڈرافٹس مین فیڈریشن پنجاب کا اپ گریڈیشن نہ ہونے پر احتجاجی تحریک کا ...

لاہور( اپنے خبر نگار سے)آل پاکستان ٹیکنیکل ڈرافٹسمین فیڈریشن پنجاب کا اپ گریڈیشن نہ ہونے پر احتجاجی تحریک کا اعلان۔آل پاکستان ٹیکنیکل ڈرافٹسمین فیڈریشن پنجاب اور لاہور ڈویژن کا مشترکہ ہنگامی اجلاس چیف انجینئر پاورانرجی ڈپارٹمنٹ پرانی انارکلی لاہور میں ہوا جس کی صدارت محمد معصوم نے کی جس میں پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمود مختار چشتی،میاں بشارت حسین جنرل سیکرٹری لاہور ،سید آفتاب احمد بخاری سینئر نائب صدر پنجاب،رانا مظہر اقبال انفارمیشن سیکرٹری،غضنفر علی خان علاوہ دیگر عہدیدران نے شرکت کی۔آل پاکستان ٹیکنیکل ڈرافٹسمین فیڈریشن نے حکومت پنجاب کی مسلسل بے حسی اور ٹیکنیکل ڈرافسٹمین کے سکیل اپ گریڈ نہ کرنے کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا کیونکہ حکومت نے جس طریقہ سے کلریکل سٹاف کی 2007 اور2016میں اپ گریڈیشن کی ہے اور ان کی تقریباً ہر پوسٹ پانچ سے چھ سکیل اپ گریڈ کر دی ہے۔جس سے ٹیکنیکل ڈرافٹسمین کی پوسٹیں جو کلریکل پوسٹوں سے سکیل میں سینئر تھیں کم ہو گئی ہیں اس سے نہ صرف ٹیکنیکل ڈرافٹسمین کی پوسٹوں کا وقار مجروح ہوا ہے بلکہ ٹیکنیکل ڈرافٹسمین اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں اس لیے انہوں حکومت کے غیر دانشمندانہ فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے اپنی فوری اپ گریڈیشن کا مطالبہ کیا ہے۔حکومت کے اس غیر مساوی ،غیر منصفانہ سلوک کی وجہ سے پنجاب ٹیکنیکل ڈرافٹسمین فیڈریشن نے حکومت پنجاب کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے ۔اس سلسلہ میں پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز پر ڈی سی او دفتر اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1