دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے ،عبدالعلیم خان

دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے ،عبدالعلیم خان

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان چارسدہ کے افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی باچا خان یونیورسٹی پہنچے اور وہاں موجود اساتذہ و طلبہ وطالبات سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا ہی ملک و قوم کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے ملک ان حالات کا متحمل نہیں ہو سکتا ہمیں ہر قیمت پر وطن عزیز کو ایسے عنا صر سے پاک کرنا ہے جو اپنے مذموم مقاصد کیلئے معصوم جانوں سے کھیلتے ہیں ،عبدالعلیم خان نے چارسدہ یونیورسٹی کے سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس اور غم زدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے دعاء کی کہ اللہ تعالیٰ اس افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کو جوار رحمت میں جگہ دے اور اُن کے لواحقین کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے ۔

عبدالعلیم خان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ایک مرتبہ پھر غیر معمولی حالات کا سامنا ہے یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ باہمی اتحاد ،یگانگت اور قومی وحدت کے ذریعے دشمن کو یہ پیغام دینا چاہیے کہ قومی مقاصد کیلئے ہم سب ایک ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1