وی سی پی یو کی جانب سے قیدیوں کے مطالعے کیلئے مختلف موضوعات پر مبنی 203 کتب اور الماریوں کا عطیہ

وی سی پی یو کی جانب سے قیدیوں کے مطالعے کیلئے مختلف موضوعات پر مبنی 203 کتب اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران کی ہدایت پر کوٹ لکھپت جیل لاہور کے قیدیوں کے مطالعے کے لئے مختلف موضوعات پر مبنی 203 کتب اور الماریوں کا عطیہ دیا ہے۔ اس سلسلے میں کوٹ لکھپت جیل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پنجاب یونیورسٹی کے قائمقام خزانہ دار راوٗمحمد شریف، سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔