تعلیمی ادارے ہی ملکی ترقی کی بنیاد استوار کرتے ہیں ، جی اے صابری

تعلیمی ادارے ہی ملکی ترقی کی بنیاد استوار کرتے ہیں ، جی اے صابری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)بھٹہ چوک کے نزدیک الحبیب روڈ پر واقع زیر تعمیر علی گڑھ پبلک سکول قطب شاہ کیمپس پر ایک تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں تہذیب الاخلاق ٹرسٹ کے عہدے داران ، علاقے کے زعما، والدین اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں طلبا نے مارچ پاسٹ اور قومی نغمے پر ٹیبلو کا شاندار مظاہر ہ پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے تعلیم کی اہمیت اور تہذیب الاخلاق ٹرسٹ کی تعلیم کے لیے کی جانے والی کوششوں پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ مقررین نے میجر قطب شاہ مرحوم کی خدمات کو سراہا جنھوں نے تقریباً تیرہ کنال زمین سکو ل کی تعمیر کے لیے عطیہ کی۔ تقریب سے طلبا کے علاوہ سکوارڈن لیڈر(ر) محمد عبدالنعیم خان ، ریاض احمد خان، فاطمہ زہرہ، واصف احمد صدیقی اور تہذیب الاخلاق ٹرسٹ کے صدر جناب جی اے صابری نے خطاب کیا۔ تمام مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سکول کی تعمیر جلد مکمل کر کے کلاسز کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔ اہل علاقہ نے اس کاوش کا زبردست خیر مقدم کیا۔