بچوں کی حوالگی کے حوالے سے دائر درخواست پر کارروائی

بچوں کی حوالگی کے حوالے سے دائر درخواست پر کارروائی

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے بچوں کی حوالگی کے حوالے سے دائر درخواست پر 4 بچوں کو والد کی تحویل سے بازیاب کروا کر درخواست گزار ماں کے حوالے کر دیا ۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں صغراں بی بی نے دائرحبس بے جا کی درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ اس کے شوہرنے گھریلو ناچاقی پر مارپیٹ کا نشانہ بنانے کے بعد اسے گھرسے نکال دیا ہے اور زبردستی بچوں کو اپنی تحویل میں رکھا ہواہے جبکہ سائلہ کوبچوں سے ملنے بھی نہیں دیا جارہا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالتی حکم پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے بچوں راشد، ناصر، طیبہ اورسائرہ کوعدالت کے روبرو پیش کردیا۔

جہاں عدالت نے بچوں کو درخواست گزارماں کے حوالے کرتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4