منشیات فروشی میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج

منشیات فروشی میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی، ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم سلیم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے جون میں ملزم کے خلاف منشیات فروشی کا بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کیا،پولیس کے ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں، لہذاملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے، پراسکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم کو منشیات فروشی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد بھی کی لہٰذا اس کی ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے۔

اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4