نشے میں جہاز اڑانے والے پائلٹ کے مقدمے سے انسداددہشتگردی کی دفعات ختم

نشے میں جہاز اڑانے والے پائلٹ کے مقدمے سے انسداددہشتگردی کی دفعات ختم

لاہور(نامہ نگار)انسداددہشت گردی کی عدالت نے مبینہ طور پر شراب کے نشے میں جہاز اڑانے والے پائلٹ کے مقدمے سے انسداددہشت گردی کی دفعات ختم کرتے ہوئے مقدمہ کاٹرائل سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔کیپٹن عصمت محمود کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاگیا،کیپٹن عصمت محمود نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست دائر کررکھی ہے،کیپٹن عصمت محمود کی جانب سے عدالت میں موقف اختیارکیاگیاکہ لینڈنگ گیئرٹوٹنے کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کرناپڑی،،مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیاجائے،سول ایوی ایشن کی جانب سے عدالت کو بتایاگیا کہ عصمت محمود کی میڈیکل رپورٹ سے شراب نوشی ثابت ہوچکی ہے۔

،سول ایوی ایشن کے وکیل نے کیپٹن عصمت محمود کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیپٹن عصمت محمود کی درخواست منظورکرتے ہوئے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے 27جنوری کو ٹرائل ،سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4