جامعہ اشرفیہ کامحسن لطیف کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

جامعہ اشرفیہ کامحسن لطیف کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

لاہور( نمائندہ خصوصی)جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا محمد عبیداللہ مدظلہ، نائب مہتمم مولاناحافظ فضل الرحیم ، حافظ اسعدعبید، مولاناحافظ اجود عبید،مولانا محمد اکرم کاشمیری،پروفیسر مولانا محمد یوسف خان ،حافظ خالد حسن،مولانا زبیر حسن، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے برادرِ نسبتی اور ممتاز مسلم لیگی راہنماء و سابق ایم پی اے محسن لطیف کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے مرحوم کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4