لندن: برٹش مسلم ہرنج سنٹر میں نمائش کا انعقاد
لندن(بیورورپورٹ)برٹش مسلم ہرنج سنٹر میں پہلی جنگی عظیم میں استعمال ہونیوالے ہتھیار(توپ) اور مسلمانوں نے برٹش آرمی کے ساتھ لڑائی میں حصہ لیا تھا کے سلسلہ میں ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم پی کیسٹ گرین ‘ ایم پی ای افضل خان ‘ گریٹر مانچسٹر کے چیف کانسٹیبل لان ہوپکن ‘ گریٹر مانچسٹر سے پولیس کمشنر ٹونی لارڈ ‘ ایم ای پی جیولی وارڈ ‘ لارڈ میئر مانچسٹر مرضی ‘ میئر آف اولڈھم کونسلر عتیق الرحمان ‘ ڈاکٹر حامد ‘ قونصلر جنرل ڈاکٹر ظہور احمد ‘لارڈ وارن سمتھ‘ کرنل ‘ برٹس آرمی کے جوانوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی پاکستانی کیمونٹی کی نمائندگی چوہدری محمد ریاض ‘ سالیسٹر محمد شاہد ‘ سالیسٹر حصیب احمد ‘ عامر سلیمان ‘ عدنان ‘ کونسلر نعیم الحسن ‘ طلعت حسین ‘ راحیلہ بانو‘ چیئرمین ناصر محمود ‘ مس گیگی ‘ مانچسٹر سے صبیحہ ادریس خان ‘ غلام حیدر مغل ‘ محمد افغل ‘ حاجی عبد الغفار ‘ سید سجاد کاظمی ‘ سید ہارون کٹھانہ ‘ اور دیگر کیمونٹی رہنماؤں نے کی ۔