چارسدہ کا ہیرو،بہادر ڈرائیور کی حاضر دماغی نے سینکڑوں طالبات کی جانیں بچالیں

چارسدہ کا ہیرو،بہادر ڈرائیور کی حاضر دماغی نے سینکڑوں طالبات کی جانیں ...

  



چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)چارسدہ کا ہیرو بہادر ڈرائیور جس کی حاضر دماغی نے سینکڑوں طالبات کی جانیں بچا لیں ۔ ایکسپریس نیوز نے یونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ بس سٹینڈ پر ڈرائیور حضرات موجود تھے کہ دہشتگردوں نے یونیورسٹی پر حملہ کر دیا اس دوران دہشتگردوں نے گارڈ پر فائرنگ کی جسے پہلی گولی کندھے میں لگی ۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایاکہ ڈرائیور اکرام نے جیسے ہی فائرنگ کی آواز سنی اوراور سکیورٹی گارڈ کو گرتے دیکھا تو وہ فوری طور پر گرلز ہاسٹل کی جانب بھاگا اور طالبات کو حملے سے باخبر کیا اور فوری طور پر انہیں یہاں سے نکلے کی ہدایت کی ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈرائیور اکرام کی بہادری اور حاضر دماغی نے سینکڑوں طالبات کی جانیں بچالیں اور یوں گرلز ہاسٹل میں کوئی شہادت نہیں ہوئی ۔ بتایا گیا کہ طالبات کا یونیورسٹی سے نکلنے میں کامیاب ہونا ڈرائیور اکرام کی بہادری کی وجہ سے ممکن ہوا ۔

مزید : صفحہ اول