یمن ٗ سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 33ہوگئی

یمن ٗ سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 33ہوگئی

صنعاء(این این آئی)یمن میں گزشتہ شب سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 33ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی قیادت میں اتحادی فورسز کی کارروائیوں میں گزشتہ شب صنعا میں قائم ایک پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔ واقعہ میں اب تک کم از کم 33 افراد ہلاک ہوئے ہیں ٗیمنی محکمہ صحت کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں کی ہے۔بتایا گیا کہ اس واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ٗاقوام متحدہ کی جانب سے سعودی عرب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شام میں فضائی کارروائیاں بند کرے کیوں کہ اس سے عام شہری ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔

مزید : عالمی منظر