بجلی کمپنیوں کی نجکاری کے خلاف واپڈا یونین کے احتجاجی دھرنے

بجلی کمپنیوں کی نجکاری کے خلاف واپڈا یونین کے احتجاجی دھرنے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) بجلی کمپنیوں کی نجکاری کے خلاف واپڈا پیغام یونین کی کال پر ملک بھر میں 100سے زائد مقامات وپریس کلبوں کے باہر احتجاجی دھرنے دئیے گئے اور کیمپ لگائے گئے. لاہورمیں لیسکو کی نجکاری کے خلاف سیکریٹری جنرل پیغا م یونین احسان احمد چوہدری ،توقیر اسلام اور یوسف ملک کی قیادت میں پریس کلب لاہور کے باہر احتجاجی دھر نا دیا گیا جس میں لیسکو کے سینکڑوں ملازمین شریک ہوئے .احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے احسان احمد چوہدری نے کہا کہ پیغام یونین کسی قیمت پر بجلی کمپنیوں کی نجکاری نہیں ہونے دی گی چاہے اس کے لئے ہمیں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرناپڑے .انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے قومی اداروں کی نجکاری نہ روکی تو پیغام یونین 28جنوری کو تمام بجلی کمپنیوں کے ڈویثرنل دفاتر کے باہر احتجاجی کیمپ لگائے گی اگر پھر بھی حکمرانوں نے نجکاری پالیسی تبدیل نہ کی تو قومی سیاسی ،دینی جماعتوں اوردیگر ٹریڈ یونینز کے ہمراہ پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی دھر نا دیا جائے گا اس موقع پر اشفاق شاہ،ساجدنواز، امجد حنیف،یحییٰ گجر،محمد نواز، شیخ حمید ،مرزا رؤف ودیگر نے خطاب کیا۔

مزید :

علاقائی -