زہریلی شراب سے 2افراد کی ہلاکت ،دو تھانوں میں ملزموں کیخلاف مقدمات درج
لا ہور (خبر نگا ر )تھانہ نشتر کالونی اور لیا قت آ با د کی حدود میں زہریلی شراب پینے کے واقعے سے 12 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف دو نو ں تھا نو ں میں درج کر لیا گیا ۔پو لیس نے نعشیں ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا کے حوالے کردیں جنہیں آ خر ی ر سوما ت کے بعد سپرد خا ک کردیا گیا ۔ذرا ئع کے مطا بق شہر بھر میں ما ڈ ل ٹاؤن ڈویژن منشیا ت اور شراب فروشی کے لحا ظ سے پہلے نمبر جبکہ سٹی ڈویژن منشیا ت فروشی میں دوسرے نمبر پر ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھانہ نشتر کالونی کی حدود میں زہریلی شراب پینے سے 8 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ نشتر کالونی پولیس اسٹیشن میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ جرم 302اور 337جے کے تحت ایس ایچ او نشتر کالونی محمد رضا کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے۔ دوسری جانب تھانہ نشتر کالونی پولیس نے زہریلی شراب فروخت کرنے والے ایک ملزم ملک ندیم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ ملک ندیم کے خلاف 15 روز قبل بھی 250لیٹر شراب کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ لیا قت آ با د تھا نہ میں 4افرا د کی ہلا کت کا مقد مہ در ج کر لیا گیا ۔واضح ر ہے کہ نشترکالونی کے علاقہ یو حنا آ با د میں 10دوست پیر کی سہ پہر اکٹھے ہوئے تو شراب نوشی کا دور چل نکلا،شراب زہریلی تھی یا کچھ اور وجہ ہوئی،شام کو گھروں میں پہنچے تو سب کی طبیعت بگڑگئی ،انہیں فوری طور پر جنرل ہسپتا ل پہنچایا گیا ،جہاں چند ہی گھنٹوں میں تین دوست گوہر ،اعجاز اور بوٹا دم توڑ گئے جبکہ دیگر5دوستوں 45سا لہ قاسم مسیح ،26سا لہ سموئیل،30سا لہ شیرا ،32سا لہ اما نت 33سا لہ شہزاد کی طبیعت بھی نہ سنبھلی اور وقفے وقفے سے چل بسے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتا ل بھجوا دیا۔دریں اثناء اسی زہریلی شراب کے پینے سے لیاقت آباد میں محمد علی اور رفعت بھی جاں بحق ہو گئے جن کی نعشیں پو لیس نے ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا کے حوالے کردیں جنہیں بعدازا ں مقامی قبر ستا ن میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ منشیات اور شرا ب ما ڈ ل ٹاؤن ڈ ویژ ن میں فرو خت ہو تی ہیں جن میں تھا نہ نصیر آ با د ، نشتر کا لو نی ، کا ہنہ ، غا لب ما ر کیٹ ، اچھر ہ ، لیا قت آ با د ، وغیر ہ تھا نے شا مل ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر سٹی ڈویژن میں لو ئر ما ل ، مو چی گیٹ ، یکی گیٹ ، شاہدر ہ ، شا ہدر ہ ٹاؤن ، اسلا م پو ر ہ ، ساند ہ شامل ہیں ۔