کا لعد م تحریک طا لبا ن کے نا م پر بھتہ ما نگنے والو ں کا پو لیس سرا غ نہ لگا سکی

کا لعد م تحریک طا لبا ن کے نا م پر بھتہ ما نگنے والو ں کا پو لیس سرا غ نہ لگا سکی
 کا لعد م تحریک طا لبا ن کے نا م پر بھتہ ما نگنے والو ں کا پو لیس سرا غ نہ لگا سکی

  


لا ہور (خبر نگا ر )اچھر ہ کے علاقہ میں کا لعد م تحر یک طا لبا ن کے نا م پر 35لا کھ بھتہ ما نگنے والو ں کا پو لیس سرا غ نہ لگا سکی ۔تفصیلا ت کے مطا بق اچھرہ میں الیکٹرونکس کے تاجر ولی شاہ کو کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے خط موصول ہوا، جس میں لکھا ہے کہ ایک سال قبل بھی آپ سے پینتیس لاکھ روپے بھتہ مانگا تھاجو نہیں دیا گیا، اب اگر بھتہ نہ دیا تو قتل کرکے بچوں سے بھتہ وصول کیا جائے گا۔ خط ملنے کے بعد ولی شاہ نے پولیس سے رابطہ کیا جس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ولی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی ان کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے کریکر حملہ کیا گیا تھا۔ دکان پر دستی بم سے حملہ ہوا اور قتل کرنے کے لیے فائرنگ بھی کی گئی جس میں وہ زخمی ہوئے تھے۔ معلوم ہواہے کہ شہر میں ابھی متعدد ایسے افراد موجود ہیں جو طالبان کو بھتہ دے رہے ہیں لیکن خوف سے نہ تو پولیس کو رپورٹ کی جاتی ہے اور نہ کسی کو اس بارے میں بتایا جاتا ہے۔پو لیس تا حا ل کسی ملزم کو گرفتا ر نہ کر سکی ہے ۔ ۔ پولیس نے مقدمہ نمبر 99\16 درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی