لاہور آرٹس کونسل کے چئیر مین کیلئے زیبا محمد علی اور شعیب بن عزیز کے نام زیر غور

لاہور آرٹس کونسل کے چئیر مین کیلئے زیبا محمد علی اور شعیب بن عزیز کے نام زیر ...

لاہور(فلم رپورٹر)عطاء الحق قاسمی کے چیئرمین پاکستان ٹیلی وژن بنائے جانے کے بعد لاہور آرٹس کونسل(الحمراء) کے چئیر مین کے عہدہ کے لئے زیبا محمد علی اور شعیب بن عزیز کے نام زیر غور ہیں ان دونوں میں سے ایک کو آئندہ چند روز میں چئیر مین لاہور آرٹس کونسل کے عہدہ پر فائز کردیا جائے گا۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ماضی کی معروف اداکارہ اور چئیرمین پنجاب فلم سنسر بورڈ زیبا محمد علی کی عدم دلچسپی کے بعد شعیب بن عزیز کو چئیرمین لاہور آرٹس کونسل بنائے جانے کا امکان ہے۔یا د رہے کہ شعیب بن عزیز ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ سمیت کئی اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں ۔

زیبا محمد علی کو اس عہدہ میں کسی قسم کی کوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہان کو اس کے مقابلہ میں چئیرمین پنجاب سنسربورڈ رہنا زیادہ پسند ہے اس لئے انہوں نے حکومت کی اس پیشکش کو قبول کرنے سے معذرت کیہے۔

مزید : کلچر