سنی اور میں ایک دوسرے کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے ، بوبی دیول

سنی اور میں ایک دوسرے کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے ، بوبی دیول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (آن لائن) بالی وڈ اداکار بوبی دیول نے کہا ہے کہ سنی دیول ایک دوسرے کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سنی دیول کی فلموں میں کوئی حصہ نہیں ڈالتا اور ہم ایک دوسرے کے معاملات میں ہر گز مداخلت نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ میں سنی کو کبھی یہ نہیں بتایا کہ اسے کیا کرنا چاہئے اور کیا نہیں بلکہ اس کا انحصار اس کی اپنی تخلیقی صلاحیتوں پر ہے کہ وہ کس طرح آگے بڑھتا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے سنی دیول کے ساتھ ’’دل لگی ‘‘ کی جو کہ میری بہترین پرفارمنس میں سے ایک تھی انہوں نے کہا کہ گھائل ونس اگین کے حوالے سے میں بے حد پرجوش ہوں

انہوں نے کہا کہ سنی نے اس فلم پر بہت محنت کی ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی فلم میں ہدایتکاری ، اداکاری اور پھر اسے پروڈیوس کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے تاہم میرے بھائی نے یہ سب کچھ کر دیا انہوں نے کہا کہ یقیناً یہ فلم کامیاب ہو گی ۔

مزید :

کلچر -