پاکستانی چینلز سے نشر ہونے والے چھ ڈراموں کو شائقین نے بہترین قرار دیا

پاکستانی چینلز سے نشر ہونے والے چھ ڈراموں کو شائقین نے بہترین قرار دیا

لاہور(فلم رپورٹر) مختلف پاکستانی چینلز سے گزشتہ سال نشر ہونے والے ڈراموں میں سے چھ کو شائقین نے ایک آن لائن سروے میں بہترین قراردہا ہے۔ویسے تو گزشتہ سال نجی چینلز نے سینکڑوں کی تعدادمیں ڈرامے نشر کئے لیکن چند ڈرامے ہی ایسے تھے جو ناظرین کو ابھی تک یاد ہیں جن میں فرحت اشتیاق کی تحریر کردہ سیریل’’دیاردل‘‘ بھی شامل ہے جس کی کاسٹ میں میکال ذوالفقار،صنم سعید،حریم فاروقی،علی رحمن،عابدعلی اور مایا علی شامل ہیں۔خلیل الرحمن قمر کے تحریر کئے گئے ڈرامے’’صدقے تمھارے‘‘کو بہت زیادہ پسند کیا گیا جس کی کاسٹ میں عدنان ملک،اور ماہرہ خان سمیت بہت سے فنکار شامل تھے۔میکال ذوالفقار اور صنم جنگ کا ڈرامہ’’الوداع‘‘ بھی ڈائریکشن اور کہانی کے باعث بہت پسند کیا گیا۔فیصل قریشی،اقرا عزیز اور نوین وقار کی سیریل’’مول‘‘بھی کافی پسند کی گئی۔مایا علی اور عمران عباس کی جوڑی کو لوسٹوری’’میرا نام یوسف ہے‘‘کو بہت پسند کیا گیا ۔اس ڈرامے کے رائٹر بھی خلیل الرحمن قمر تھے۔ فیصل قریشی اور نیلم منیر کی سیریل’’رنگ لاگا‘‘ بھی کافی پسند کی گئی جس میں فلمسٹار صائمہ نے اہم کردار کیا تھا اور ان کی پرفارمنس بہت پسند کی گئی تھی۔سجل علی اور فیروز خان کی جوڑی کو پہلی بار ڈرامہ سیریل’’چپ رہو‘‘میں بہت پسند کیا گیا ۔اس ڈرامے کو نہایت بولڈ موضوع کی وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

مزید : کلچر