دہشتگردپاکستان میں ’’علم‘‘ کی آوازدبانے میں کامیاب نہیں ہونگے ،چو دھر ی سرور
لاہور( نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چو دھر ی محمدسرور نے کہا ہے کہ دہشت گردپاکستان میں ’’علم‘‘ کی آوازدبانے میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔ وہ اپنے دفتر میں بدھ کے روزرکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل ‘سلونی بخاری کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چو دھر ی محمدسرور نے کہا کہ دہشت گردملک اور قوم کے دشمن ہیں اور باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردی کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اور شہداء کے غم میں تحر یک انصاف سمیت پاکستان کا ہر فرد شر یک ہے ۔