وفاقی محتسب یاسمین عباسی کیخلاف جاری وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد تاحکم ثانی روک دیا گیا

وفاقی محتسب یاسمین عباسی کیخلاف جاری وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد تاحکم ثانی ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )ہائیکورٹ نے وفاقی محتسب یاسمین عباسی کے خلاف جاری وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد تاحکم ثانی روک دیاہے ، وفاقی محتسب کو 12فروری کو ازخود پیش ہونے کا ایک اور موقع دے دیا۔مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے وفاقی محتسب یاسمین عباسی کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالتی حکم پر وفاقی سیکرٹری قانون جسٹس ریٹائرڈ رضا احمد خان اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد جاوید اقبال عدالت میں پیش ہوئے۔ وفاقی سیکرٹری قانون نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی محتسب کے خلاف کارروائی کرنا ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ عدالتی معاون اور سپریم کورٹ بار کے صدر علی ظفر نے کہا کہ عدالتی فیصلے کو نظر انداز کرنا اس کی اتھارٹی کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ عدالتی معاون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے عدلیہ کا وقار متاثر ہوتا ہے۔ عدالت نے یاسمین عباسی کے خلاف جاری وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد وکلاء عہدیداروں کی درخواست پر معطل کردیا۔ عدالت نے خاتون وفاقی محتسب کو ازخود پیش ہونے کا ایک اور موقع دیتے ہوئے مزید سماعت 12فروری تک ملتوی کر دی۔

مزید : صفحہ آخر