میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکلز کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکلز کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا اقدام لاہور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکلز کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، عدالت نے محکمہ ہائر ایجوکیشن اور پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سے آٹھ فروری تک جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے طالبہ وانیہ علی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی طرف سے سردار اکبر علی ڈوگر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکلز کا طریقہ کار تبدیل کر دیا ہے اور پرانا طریقہ کار نافذ کر دیا ہے ، پریکٹیکلز کا طریقہ کار قانون کے مطابق ہر سال پندرہ مئی کو تبدیل کیا جا سکتا ہے مگر طریقہ کار تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن اٹھارہ ستمبر کو کیا گیا ، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ پریکٹیکلز کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا اختیار محکمہ ہائر ایجوکیشن کو نہیں بلکہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو ہے ، انہوں نے استدعا کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی طرف سے پریکٹیکلز تبدیل کرنے کیلئے جاری نوٹیفکیشن کالعدم کیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے محکمہ ہائر ایجوکیشن اور پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8فروری تک جواب طلب کر لیا۔

مزید :

صفحہ آخر -