سینئر صحافی امتیاز عالم کی ہمشیرہ جھنگ میں انتقال کرگئیں

سینئر صحافی امتیاز عالم کی ہمشیرہ جھنگ میں انتقال کرگئیں

لاہور (خصوصی رپورٹ)سینئر صحافی امتیاز عالم اور سابق وزیر ممتاز احمد کی ہمشیرہ،روزنامہ مشرق لاہور کے ایگزیکٹو ایڈیٹر کامران ممتازکی خوشدامن جھنگ میں انتقال کرگئیں۔وہ عرصہ دراز سے بیمار تھیں،انہیں جھنگ میں ہی دفنایا جائے گا۔ دریں ا ثناء آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی نے سینئر صحافی امتیاز عالم کی بہن اور روزنامہ مشرق لاہوراور کوئٹہ کے ایگزیکٹو ایڈیٹر سید کامران ممتاز کی ساس کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وہ طویل علالت کے بعد گذشتہ روز جھنگ میں انتقال کر گئیں تھیں۔انہیں آج نماز ظہر سے پہلے جھنگ میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے ارکان تعزیت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں اور ان کے اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطافرمائیں۔

مزید : صفحہ آخر