وزیراعظم کے برادرنسبتی اور خاتون اول کے بھائی میاں لطیف انتقال کرگئے

وزیراعظم کے برادرنسبتی اور خاتون اول کے بھائی میاں لطیف انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعظم پاکستان کے برادرنسبتی اورسابق رکن پنجاب اسمبلی میاں محسن لطیف کے والد میاں عبدالطیف انتقال کرگئے ،جن کی نماز جنازہ گزشتہ روز گول باغ شادمان گراؤنڈ میں ادا کی گئی ۔ان کی نماز جنازہ میں وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز،سلمان شہباز سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔بعدازاں انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔میاں لطیف چند روز سے شدید علالت کے باعث مقامی ہسپتال میں زیرعلاج تھے جو گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے ۔دریں اثناء وزیراعلی کے صاحبزادے میاں حمزہ شہباز مرحوم کی رہائش گاہ پر آئے اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -