ایگزیکٹ کمپنی کے سی ای او شعیب شیخ کا مقدمہ جیل منتقل کردیاگیا

ایگزیکٹ کمپنی کے سی ای او شعیب شیخ کا مقدمہ جیل منتقل کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ایگزیکٹ کمپنی کے سی ای او شعیب شیخ کا مقدمہ جیل منتقل کردیا ہے۔ جیل کمپلیکس کو مقدمہ کی منتقلی کا نوٹی فکیشن موصول ہوگیا ہے۔170ملین کی منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں ملوث ایگزیکٹ کمپنی کے سی ای او شعیب شیخ ، جنید اور یونس کا مقدمہ سٹی کورٹ کی عدالت میں زیر سماعت تھا تاہم حکومت سندھ کی جانب سے مقدمہ جیل منتقل کردیا گیا اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس کو باقاعدہ نوٹی فکیشن موصول ہوچکا ہے جبکہ عدالت نے ملزمان کو مقدمہ کی نقول فراہم کرنے کیلئے ایف آئی اے کے انسپکٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے۔ مقدمے میں شعیب شیخ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں جبکہ جنید اور یونس ضمانت پر رہا ہیں۔