نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کرنے کے پیچھے پٹھان کوٹ واقع کا رد عمل رد نہیں کیا جا سکتا
چارسدہ (بیورو رپورٹ ) باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد معروف سیاستدان اور اے پی ایم ایل کے مرکزی رہنما احمد رضا قصوری نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کرنے کے پیچھے پٹھان کوٹ واقع کا رد عمل رد نہیں کیا جا سکتا۔ بھارتی وزیر دفاع نے پٹھان کوٹ واقع کے بعد پاکستان کو دھمکی آمیز لہجے میں نتائج بھگتنے کا اعلان کرکے بھارتی سوچ آشکارہ کیا ہے۔ پاکستانی حکومت شہریوں کے حفاظت میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔ اگر سپہ سالار جنرل راحیل شریف تمام مصروفیات منسوخ کرکے واقعہ کی مذمت کیلئے چارسدہ تشریف لا سکتے ہیں تو وزیراعظم کیوں سویزرلینڈ کے دورے کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ اے پی ایم ایل ملکی استحکام اور شہریوں کی حفاظت اور تحفظ کیلئے میدان عمل میں موجود ہے ۔