2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا
چارسدہ ( بیورو رپورٹ) باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا۔ تفصیلات کے مطابق باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقہ پلوسہ سرڈھیری میں سرچ آپریشن شروع کیا ۔ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے جنہیں مزید تفتیش اور چھان بین کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیئے ۔