ایک غریب بھارتی گاؤں جہاں دیہاتی کروڑ پتی بن گئے

ایک غریب بھارتی گاؤں جہاں دیہاتی کروڑ پتی بن گئے
ایک غریب بھارتی گاؤں جہاں دیہاتی کروڑ پتی بن گئے

  


نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر ا میں واقع ’’ہوارے بازار‘‘ بھارت کا امیر ترین گاؤں ہے، جہاں بسنے والے 235 خاندانوں میں سے تقریباً 60 کروڑپتی ہیں، جب کہ باقی بھی لاکھ پتی تو ضرور ہیں۔خوشحالی، خوبصورتی اور صفائی ستھرائی میں اپنی مثال آپ نظر آنے والا یہ گاؤں اب ایک ماڈل ویلیج کے طور پر دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے۔نیوز سائٹ ’آڈٹی سنٹرل‘ کے مطابق 1995ء میں یہاں یہ حالات تھے کہ لوگ فاقوں سے تنگ آکر نقل مکانی کر رہے تھے۔ پھربی اے پاس پوپٹ را کی قیادت میں اہل دیہہ نے پانی ذخیرہ کرنے کے لئے مٹی کے 52 بند بنائے، جن کے بعد پتھر کے 32 نئے بند بھی بنائے گئے، جبکہ پانی ذخیرہ کرنے والے متعدد چھوٹے جوہڑ بھی بنائے گئے۔ اس حکمت عملی کا نتیجہ یہ ہوا کہ انتہائی خشک سالی کے شکار علاقے میں جب بھی کبھی بارش برسی تو اس کا پانی ضائع ہونے کی بجائے کاشت کاری کے لئے ذخیرہ ہوگیا اور جلد ہی زیر کاشت زمین 50 ایکڑ سے بڑھ کر 170 ہیکٹر تک پہنچ گئی۔

مزید : صفحہ آخر