چشتیاں،درینہ دشمنی کی بناء پر نوجوان اغواء کے بعد قتل ،ملزم فرار
چشتیاں(نمائندہ پاکستان) نواحی موضع مہار شریف کی بستی کمیری میں پانچ ملزمان نے درینہ دشمنی کی بناء پر نوجوان کو اغواء کرنے کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کر کے اس کی نعش نہری کھال میں پھینک کر فرارہو گئے ۔بیان کیا جاتاہے کہ موضع مہار شریف کی بستی موضع کمیری کی رہائشی بیوہ خاتون مسماۃ راحت بی بی کی مخالفین مظہر وغیرہ سے درینہ دشمنی چلی آ رہی ہے اسی رنجش کی بناء پر ملزمان مظہر عرف مظہری اور محمد صدیق وغیرہ نے اس کے نوجوان بیٹے مقتول محمد وارث کو اغواء کے بعد بے دردی سے قتل کر کے اس کی نعش قریبی گاؤں کے نہری کھال میں پھینک کرفرار ہو گئے ۔ علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس نے مقتول کی نعش کو قبضہ میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چشتیاں پہنچا یامقتول کی نعش کو جانور بری طرح نوچتے رہے تھانہ شہرفرید پولیس نے مقتول کی والدہ راحت بی بی کی رپورٹ پرملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔