ساہیوال ،ٹریفک حادثات میں ماں بیٹے سمیت 4افرادجاں بحق ،6زخمی

ساہیوال ،ٹریفک حادثات میں ماں بیٹے سمیت 4افرادجاں بحق ،6زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)ٹریفک حادثات میں ماں بیٹے سمیت 4افراد جاں بحق ،6 زخمی ۔تفصیلات کے مطابق بتا یا گیا کہ ساہیوال عارف والا روڈ پر خواجہ عارف موڑ کے قریب دھند میں ایک بائی سائیکل سوار کو بچاتے ہو ئے کار الٹ جانے سے عثمان علی اس کی والدہ زلاں بی بی موقع پر ہی جان بحق جبکہ خاتون رو بینہ اور دو بچے زخمی ہو گئے، 9/38ایل کے قریب رکشہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ جانے سے رافعہ جاں بحق،شگفتہ وغیرہ 3افراد زخمی ہو گئے ،4/63 آرکے قریب ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر عبدالرشید کا کمسن بیٹا زیب شاہ جاں بحق ہو گیا تمام زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے ۔