پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمن کی سانحہ چارسدہ کی مذمت

پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمن کی سانحہ چارسدہ کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے چارسدہ میں باچاخان یونیورسٹی میں دہشت گردی کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔بدھ کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پشاور کے آرمی پلک اسکول کے سانحہ کے بعد آج باچاخان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کا دوبارہ آسانی سے گھس جانا حیران کن ہے اور ایک سوالیہ نشان ہے۔انہوں نیدہشت گردی کے واقعے میں شہیدہونے والے افرادکے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور زخمیوں کے جلدصحت یابی کے لیے دعاکی ہے۔