کراچی ،مختلف تنظیموں کا سانحہ چارسدہ کے خلاف مظاہرہ

کراچی ،مختلف تنظیموں کا سانحہ چارسدہ کے خلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلباء ڈیموکریٹک اسٹوڈرنٹس ،فیڈریشن ،پشتون خوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان کے تحت چارسدہ سانحے پر بدھ کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔اسلامی جمعیت طلباء کراچی کے ناظم اعلیٰ نصرت علی ،پشتون خوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سندھ کے صدر طاہر خان،پشتون خوا ملی عوامی پارٹی سندھ کے صدر سکندر خان ، ڈیمو کریٹک اسٹودنٹس اور ایچ آر سی پی کے میر ثاقب، نغمہ شیخ و دیگر نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد سانحہ چارسدہ پاکستانی قوم کو خوف زدہ نہیں کرسکتا ، دہشت گردی کے خلا ف پوری قوم متحد ہے ،تعلیم اداروں پر دہشت گردوں کے حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔انھوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی یقینی بنائے ۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے اور سانحہ چارسدہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔