بی اے ایس ایف کا لیدر نمائش میں جدید سہولیات پیش کرنے کا اعلان
کراچی(اسٹاف رپورٹر) دنیا کی صف اول کی کیمیکل کمپنی بی اے ایس ایف (BASF) نے پاکستان کی چمڑے کی صنعت میں مختلف سہولتیں پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ لاہور ایکسپو سینٹر میں 27 جنوری سے شروع ہونے والی تین روزہ دوسری پاکستان میگا لیدر نمائش میں بی اے ایس ایف کی جانب سے کاربن اور زہریلے مادوں کی موجودگی میں کمی لانے کے علاوہ پانی اور توانائی کی بچت میں معاونت کرنے والی سہولیات پیش کی جائیں گی ۔ نمائش میں بی اے ایس ایف کی جانب سے اپنے بیم ہاؤس سسٹم، ڈرائی فاسٹ (DryFast) کا مظاہرہ کیا جائے گا جس کے نتیجے میں کھالوں کی فیکٹریوں میں سہولت کے ساتھ مختلف اقسام کی مصنوعات کی تیاری کے عمل کا دورانیہ، توانائی اور پانی کا استعمال نمایاں طور پر کم ہوجاتا ہے۔ جس سے مجموعی لاگت میں بھی کمی آجاتی ہے۔ کچھ مراحل کے بہترین ملاپ کے ذریعے مائع میں شامل کم کیمیکل اور مختلف دھلائیوں کو نظر انداز کرکے پانی کا استعمال کم ہوجاتا ہے۔بی اے ایس ایف کیمیکلز اینڈ پولیمرز پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر فیصل اختر نے بتایا، "ملک بھر میں 800 سے زائد کھالوں کی فیکٹریوں کے ساتھ پاکستان کی چمڑے کی صنعت تیار مصنوعات برآمد کرتی ہے اور چمڑے کی یہ مصنوعات بڑھتی ہوئی بین الاقوامی طلب کو پورا کرتی ہیں۔ چمڑے کی صنعت اس کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے تحفظ اور کام کرنے کے بہتر ماحول کے لئے قائم سخت بین الاقوامی معیار پر پورا اترنے کے لئے کام کررہی ہے۔ بی اے ایس ایف اعلیٰ معیار کے جدید چمڑے کے لئے کیمسٹری کے ذریعے ان اہداف کے حصول کے لئے چمڑا فیکٹریوں کی مدد کرتی ہے تاکہ ماحولیاتی اثرات میں کمی آئے۔"ایکسپو سینٹر میں بی اے ایس ایف کی جدید ٹیکنالوجی اور پولی یوریتھین (Polyurethane)کی نمائش کی جائے گی جس نے پاؤں میں پہنے والی مصنوعات میں بہترین پائیداری کے ساتھ آرام دہ اور لچک کا ایک معیار قائم کردیا ہے۔ کم خرچ ہونے کے ساتھ ان سہولیات کی فراہمی سے آرام پہنچتا ہے جبکہ یہ پہننے اور دوڑنے کے دوران زخم لگنے کا امکان بھی کم کرتی ہیں۔ ایلاسٹولان لائٹ (Elastollan174 Light ) ایک تھرموپلاسٹک پولی یوریتھین ہے جو کم وزنی اور انجکشن مولڈنگ سے بچت کے ساتھ تیاری کے ذریعے جوتے کے بہترین تلے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ یہ بیرونی و درمیانی تلے اور پاؤں میں پہنے والے جانے والی مصنوعات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ بی اے ایس ایف کی جدید ترین پیش رفت ایلاسٹوپان ایکسٹریم فراسٹ (Elastopan174 Extreme Frost) ہے جو لچک اور آرام کے ساتھ پھسلنے میں بہترین روکتی ہے۔ یہاں تک کہ یہ انتہائی کم درجہ حرارت میں غیرمعمولی طور پر گیلی اور برفیلی سطح پر بھی پھسلنے سے روکنے میں بہترین معاون ہے۔ یہ انتہائی بدترین حالات (انتہائی کم درجہ حرارت) کے دوران بھی اعلیٰ معیار کی کارکردگی کے حامل جوتوں کے لئے بہترین ہے۔