ہاشم رضا زیدی کی عبوری ضمانت میں26جنوری تک توسیع
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے خورد برد کے کیس میں سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی ہاشم رضا زیدی کی عبوری ضمانت میں26جنوری تک توسیع کردی ہے۔ عدالت نے کیس کے دیگر ملزمان اور ہاشم رضا زیدی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی ہاشم رضا زیدی کی درخواست ضمانت کی سماعت دو رکنی بینچ نے کی۔نیب ہاشم رضازیدی کے خلاف محکمہ ریونیو کے رکارڈ میں ردو بدل اور خرد برد کے الزام میں نیب ریفرنس دائر کیا تھا ۔