غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی فہرست نہ ملنے پر رجسٹریشن برانچ اندھیرے میں ہے، ظہیر عباس شیرازی ‘محمد شفیق
ملتان (نمائندہ خصوصی) سب رجسٹرار ملتان کینٹ آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ایم ڈی اے کی جانب سے ابھی تک غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی فہرست موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی ہمیں زبانی اطلاع دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ایم ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کو چاہیے کہ وہ سب رجسٹراروں اور محکمہ مال کو کالونیوں کا نقشہ اور عکس شجرہ فراہم کریں تاکہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹوں کی خریدوفروخت کا عمل روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا واپڈا ٹاؤن اور 39غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے حوالے سے ابھی تک ہم اندھیرے میں اس لئے پلاٹوں کے ٹرانسفر کے عمل کو نہیں روک سکتے۔ اسی طرح سب رجسٹرار ملتان سٹی ملک محمد شفیق نے اپنے موقف میں کیا ہے۔ باضابطہ طور پر کوئی لیٹر موصول ہو گیا تو پلاٹوں کی منتقلی کا عمل روک دیا جائے گا۔