”معجزہ“ جنرل ہسپتال میں دماغ کی سی ٹی سکین کے دوران سکرین پر بار بار ”اللہ“ کا لفظ سامنے آ گیا
لاہور (ویب ڈیسک) خالق حقیقی کا معجزہ، نیورو سرجری کے ماہرین بھی حیران رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور جنرل ہسپتال میں 32سالہ مریض ضیاءاللہ اپنے چیک اپ کے لیے آئوٹ ڈور میں آیا تو نیورو سرجری یونٹ II کے ڈاکٹروں نے اسے نہ رکنے والے سر درد اور قے کے سبب سی ٹی انجیوگرافی تجویز کی۔ مذکورہ مریض نے ہسپتال کے شعبہ ریڈیالوجی میں رابطہ کیا جہاں پر معمول کے مطابق سی ٹی سکین جاری تھی کہ سکرین پر بار بار ”اللہ“ کا لفظ سامنے آگیا۔ جس پر معالجین حیران رہ گئے۔ شعبہ ریڈیالوجی کے چیف کنسلٹنٹ ڈاکٹر تنویر زبیری نے اس حوالے سے بتایا کہ خون کے نالیوں میں اکٹھے ہوجانے کے سبب یہ عمل سامنے آیا جو کسی معجزے سے کم نہیں۔ یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگوں نے بڑی تعداد میں جنرل ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کرکے عکس حاصل کرنے کی درخواست کی جس پر انہیں بتایا گیا کہ مذکورہ معجزہ کا عکس محفوظ کرلیا گیا ہے۔