غسل کے وقت نوجوان کی سانسیں بحال ہسپتال میں دوبارہ موت کی آغوش میں چلا گیا

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) نواحی قصبہ فیروز وٹواں میں ایک نوجوان محمد زکریا کے انتقال کے بعد جونہی اسے غسل دیا جانے لگا تو اچانک اس کی سانسیں بحال ہوگئیں اور جسم حرکت کرنے لگا غمی خوشی میں تبدیل ہوگئی تاہم نوجوان کو فوری مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں تھوڑی دیر بعد دوبارہ موت کی تصدیق ہو گئی صدیق فائبر کے مالک شیخ صدیق کے جواں سال صاحبزادے محمد زکریا کو شیخ زید ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں داخل کروایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی جب ورثاءنعش لیکر فیروز وٹواں کے محلہ مین بازار میں آئے اور عزیز و اقارب بھی جمع ہوگئے غسل دیا جارہا تھا تو اس دوران اس کی سانسیں چلنا شروع ہوگئیں جس پر غسل کے لیے وہاں پر موجود لوگوں کی دوڑیں لگ گئی اور محمد زکریا کو فوری طور پر مقامی ہسپتال لے جایا گیا کچھ دیر بعد وہ دوبارہ موت کی آغوش میں چلے گئے۔