سراج الحق کا ڈسٹرکٹ ہسپتال چارسدہ کا دورہ ، سانحے میں بھارت ملوث ، کوئی شک نہیں ہونا چاہیے: امیر جماعت اسلامی
چارسدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ڈسٹرکٹ ہسپتال چارسدہ کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر صحیح طریقے سے کام ہوتا تو اس طرح کے دہشتگردی کے واقعات نہ ہوتے۔ باچا خان یونیورسٹی سانحے میں بھارت ملوث ہے اور اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سکول و کالجز کی سیکیورٹی میں اضافہ کرنا ہوگا تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔