یونیورسٹی حملہ: ذمہ داری قبول کیے جانے سے متعلق طالبان کے دودھڑوں کے متضاد دعوے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا تاہم دنیا نیوز کے مطابق ایک اور طالبان رہنما خلیفہ عمر منصور نے ’بی بی سی‘ کو فون میں دعویٰ کیا کہ یہ حملہ تحریک طالبان درہ آدم خیل وپشاور نے کیا۔
دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی مرکزی قیادت نے ایک ای میل کے ذریعے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا، کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے کہا طالبان شوریٰ ٹی ٹی پی کا نام ا ستعمال کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے گی۔