کینٹین ٹھیکیدار کی حاضر دماغی، درجنوں طلبہ کی جانیں بچ گئیں

کینٹین ٹھیکیدار کی حاضر دماغی، درجنوں طلبہ کی جانیں بچ گئیں
کینٹین ٹھیکیدار کی حاضر دماغی، درجنوں طلبہ کی جانیں بچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (ویب ڈیسک) باچاخان یونیورسٹی کے کینٹین ٹھیکیدار کی حاضر دماغی نے درجنوں طلبہ کی جانیں بچالیں۔ معلوم ہوا کہ کینٹین ٹھیکیدار عدنان خان نے جیسے ہی یونیورسٹی میں گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں تو اس نے کینٹین میں موجود درجنوں طلبہ کو کچھ میں بلالیا اور اندر سے دروازہ بند کرتے ہوئے طلبہ کو موبائل فون بند کرنے اور خاموش رہنے کو کہا تاکہ حملہ آوروں کو پتہ نہ چل سکے کہ اندر کوئی موجود ہے، البتہ اسی دوران دہشتگرد بھی آپہنچے اور انہوں نے خود کو سیکیورٹی اہلکار ظاہر کرتے ہوئے دروازہ کھولنے کو کہا اور دروازے پر لاتیں بھی ماریں، مگر عدنان نے دروازہ نہیں کھولا اور اڑھائی گھنٹے بعد جب تک فوج نہیں آگئی طلبہ کو وہیں چھپائے رکھا جس ک باعث ان کی جانیں بچ گئیں۔

مزید :

قومی -